پنجاب میں ماس ٹرانزٹ منصوبوں اورنج لائن، میٹرو اور سپیڈو بسوں پرمفت سفری سہولیات کی فراہمی کی تیاری مکمل کرلی گئی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے سمری منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دی۔ پنجاب حکومت بزرگوں، اسپیشل پرسن اوراسٹوڈنٹس کو پنجاب ماس ٹرانزٹ منصوبوں میں فری سفری سہولیات دینے جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملتان اور راولپنڈی میٹرو بس و اورنج لائن ٹرین میں مفت سفری سہولیات کی فراہمی کی جائے گی، محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے عملدرآمد کی تیاری پکڑ لی۔
این اے 171 ضمنی انتخاب ، کل پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان سخت مقابلہ
بزرگوں، اسٹوڈنٹس اور اسپیشل پرسن کے لئے ماس ٹرانزٹ سسٹم پر مفت سفرکیلئے سمری کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کوارسال کر دی گئی ہے۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آج سمری کی منظوری دی جائے گی۔