جلسے کیلئے 7بجے تک کا وقت دیا گیا تھا، صورتحال کنٹرول میں ہے ،چیف کمشنر اسلام آباد


چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ شہر میں حالیہ غیر قانونی جلسے کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب این او سی جاری کیا گیا تھا تو سب کو بتایا گیا تھا کہ جلسے کے لیے 4 سے 7 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا۔ محمد علی رندھاوا نے واضح کیا کہ 7 بجے کے بعد جلسہ غیر قانونی ہے اور اس حوالے سے ایک ایکٹ پاس ہوچکا ہے جس کے تحت غیر قانونی جلسے اور جلوسوں پر قانون حرکت میں آئے گا۔

جلسہ غیر قانونی قرار، پی ٹی آئی کارکنوں، پولیس کے درمیان تصادم، ایف سی طلب

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جلسہ منتظمین کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔ چیف کمشنر نے بتایا کہ جلسے کا مقررہ وقت بڑھانے کے لیے نہ کسی نے درخواست دی اور نہ ہی کسی نے اس بارے میں بات کی۔ این او سی آج نہیں بلکہ بہت پہلے جاری کیا گیا تھا۔

محمد علی رندھاوا نے یہ بھی اطلاع دی کہ26 نمبر چونگی پر غیر قانونی روٹ کے استعمال پر شیلنگ کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں