بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنو میں رہائشی عمارت گرنے سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنو کے علاقے ٹرانسپورٹ نگر میں ایک 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 28 افراد زخمی ہوئے۔
کراچی میں 3 منزلہ عمارت منہدم، 3 افراد جاں بحق ،2 زخمی
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے ، پولیس کے مطابق عمارت 4 سال قبل تعمیر کی گئی تھی، عمارت گرنے کے وقت ایک حصے پر تعمیراتی کام جاری تھا۔
حکام کے مطابق 3 منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ایک موٹر ورکشاپ اور گودام بنا ہوا تھا جبکہ پہلی منزل پر ایک میڈیکل کے سامان کا گودام تھا۔