امریکا اور عراق اتحادی افواج کے عراق سے انخلا کے منصوبے کی مفاہمت پر پہنچ گئے ہیں ، دونوں ممالک کی طرف سے حتمی منظوری اور اعلان کی تاریخ کا انتظار ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس منصوبے میں ستمبر 2025 تک اتحادی افواج کی روانگی اور باقی کی اگلے سال کے آخر تک روانگی کو شامل کیا گیا ہے۔
عراقی حکومت کا 27 سال بعد مردم شماری کرانے کا اعلان
ایک سینئر امریکی اہلکار نے بتایا کہ ہم ایک معاہدے پر پہنچ چکے ہیں اور اب صرف یہ بات باقی ہے کہ اس کا اعلان کب کیا جائے گا۔
دونوں ممالک ایک نیا مشاورتی رشتہ قائم کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں جس سے انخلا کے بعد کچھ امریکی افواج عراق میں رہ سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر سرکاری اعلان چند ہفتے قبل جاری ہونا تھا لیکن غزہ کی پٹی میں جنگ سے متعلق علاقائی کشیدگی اور کچھ باقی تفصیلات کو حل کرنے کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا۔
امریکی فوج کی لاکھوں حساس ای میلز روسی اتحادی ملک مالی کے پاس پہنچ گئیں
ذرائع نے بتایا کہ معاہدے کا اعلان اس ماہ کے دوران ہو سکتا ہے، عراقی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ تعلقات فرہاد علاء الدین نے کہا ہے کہ انخلا کے بارے میں واشنگٹن کے ساتھ تکنیکی بات چیت ختم ہو گئی ہے۔