سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
عدالت کی جانب سے ضامن کو شورٹی بانڈ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وکیل کی یقین دھانی پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے۔
علی امین گنڈا پور نے وارنٹ منسوخی کے خلاف ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ درخواست منظور کرتے ہوئے وارنٹ منسوخ کیے جائیں۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اکثریت کھو چکے ، اعتماد کا ووٹ لیں ، گورنر خیبر پختونخوا
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عدالتی احکامات پر گرفتاری سے بچنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ وزیراعلیٰ گنڈاپور نے جوڈیشل مجسٹریٹ کےآرڈر کے خلاف سیشن عدالت اسلام آباد سے بھی رجوع کیا تھا۔
وزیراعلیٰ کے پی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسلحہ و شراب برآمدگی کے مقدمے میں بریت کی درخواست زیر التوا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دیا جائے۔