انتخابات کے لیے پاک فوج کی چھ روزہ تربیت کا آغاز


اسلام آباد: عام انتخابات کے لیے منگل 26 جون  سے پاک فوج کی چھ روزہ  تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  پاک فوج کے 1400 جوانوں کو انتخابی امور پر یکم جولائی  تک تربیت دی جائے گی اورالیکشن کمیشن کے 28 لیڈ  ٹرینرز انہیں  تربیت دیں گے۔

جوانوں کو راولپنڈی، کراچی، پنوں عاقل، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، لاہور، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، منگلا،  کوئٹہ اور خضدار میں تربیت دی جائے گی جبکہ پاک فوج کے 1400 ٹرینرز اپنی تربیت کے بعد دو لاکھ سے زائد فوجی جوانوں کو ٹریننگ دیں گے۔

تربیت میں  ٹرینرز کو سیکیورٹی حکام کے انتخابی ضابطہ اخلاق اور دیگر امور کے بارے میں بتایا جائے گا اور تربیت دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے پچھلے ہفتے اعلان کیا تھا کہ پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر اپنے فرائض انجام دینے کے علاوہ 27 جون سے ان پرنٹنگ پریسز کی حفاظت پر بھی متعین ہوں گے جہاں بیلٹ پیپرز کی طباعت ہوگی۔


متعلقہ خبریں