جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت حراست میں لیے گئے تمام کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دوبارہ ایسا نہ کرنے کی تحریری ضمانت پر مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ سمیت سیو غزہ موومنٹ کے افراد کو رہا کر دیا۔
عبوری ضمانت میں توسیع کے باوجود پی ٹی آئی رہنما گرفتار
یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے غزہ مارچ کے متعدد شرکاء کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔
اس سے قبل 22 جون کو وزیر داخلہ محسن نقوی سے سابق سینٹر مشتاق احمد کی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد اسلام آباد میں 41 روز سے جاری سیو دی غزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔