انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر جے یو آئی سربراہ کل طلب

جمعیت علمائے اسلام

الیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کو کل طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر جے یو آئی سربراہ کو جمعرات کو 10 بجے طلب کیا ہے ، ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن انٹرا پارٹی کیس کی سماعت کرے گا۔

انٹرا پارٹی انتخابات ، تحریک انصاف کو دستاویزات جمع کروانے کیلئے مہلت

الیکشن کمیشن کے مطابق جمعیت علمائے اسلام نے انٹراپارٹی الیکشن مکمل نہیں کیے اورنہ سرٹیفکیٹ جمع کرایا۔

جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں جے یو آئی کے وکلا کا پینل پیش ہو گا۔


متعلقہ خبریں