ریاض: فلسطینی صدر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فلسطینی صدر محمود عباس نے ریاض میں ملاقات کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤن کے درمیان ملاقات میں غزہ کی صورتحال سمیت فوجی کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

غزہ ، بمباری سے 40 فلسطینی شہید ، حزب اللہ کے حملوں میں کئی اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات

محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب غزہ اور دیگر علاقوں میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی فریقین سے رابطے میں ہے۔

اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں کو سراہا۔ اجلاس میں سعودی اور فلسطینی اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔


متعلقہ خبریں