ہاکی ٹیم کا ادھار کی ٹکٹوں پر دورہ چین کا انکشاف

Hockey

لاہور: صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) طارق بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم ادھار کی ٹکٹوں پر ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے لیے چین گئی ہے۔

صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دلاسہ دیا گیا ہے کہ رقم مل جائے گی۔ ہاکی پر توجہ کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف ہاکی کے لیے خصوصی گرانٹ کا اعلان کریں۔

انہوں نے کہا کہ روایتی حریف بھارت سے مقابلہ سخت ہو گا کیونکہ وہ رینکنگ میں پاکستان سے بہتر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان اور اعظم خان کو کیریبئن پریمیئر لیگ کیلئے این او سی جاری

صدر ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ پی ایچ ایف کی رٹ قائم کرنے کے لیے اگلے ہفتے کراچی جائیں گے۔ ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا چارج واپس لے کر فیڈریشن کی رٹ قائم کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کو ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا چارج لینے کے لیے خط لکھ رہے ہیں۔ متوازی فیڈریشن بنانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی کانگریس نے منظوری دی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں