کراچی: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہو گی۔ اسکیم کو تاجروں کے تعاون سے ہی نافذ کیا جائے گا۔
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے تاجروں سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم کو تاجروں کے تعاون سے ہی نافذ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سمگل شدہ گاڑیوں بارے ایمنسٹی سکیم کی افواہوں کی تردید
راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ تاجروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ مارکیٹ ریٹ پر نظر ثانی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹی دکانوں پر غیرضروری بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ ایڈوانس انکم ٹیکس کا صاف وشفاف طریقہ کار بنایا جائے گا۔