بیلا آپریشن میں ہلاک 5 دہشت گردوں کی تصاویر منظرعام پر آ گئیں


بیلا میں آپریشن کے دوران  ہلاک 5 دہشت گردوں کی تصاویر منظرعام پر آ گئیں۔

تصاویر میں دہشت گردوں کو اسلحہ سے لیس بلڈنگ کے اندر دیکھا جا سکتا ہے،گزشتہ رات بی ایل اے کے دہشت گردوں نے بلوچستان میں متعدد مقامات پر حملے کئے،سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے21 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکار مسلح ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکوؤں کے سہولت کار نکلے

دوسری جانب بلوچستان میں دہشتگرد حملوں میں شہید جوانوں کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

نائیک عبدالمجید شہید ، سپاہی محمد ثقلین شہید،سپاہی ذیشان اللہ،سپاہی محمد شہریار شہید ، سپاہی غلام محمد شہید اور سپاہی ذاکر خان شہید کو سپرد خاک کردیا گیا۔

سمگل شدہ گاڑیوں بارے ایمنسٹی سکیم کی افواہوں کی تردید

نماز جنازہ اور تدفین میں عسکری حکام ، شہدا کے لواحقین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں،ہمارے شہداء کی عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں