اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا منفی اختتام، انڈیکس میں 230 پوائنٹس کی کمی

stock market

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی اختتام ہوا،انڈیکس میں  کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

کاروبار کے ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 230 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 78 ہزار 571 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں کمی

کاروبار کےآغاز پراسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 79 ہزار 62 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب مرکزی بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر10 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 42  پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کا ریٹ 278 روپے ، 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں