مجھے ملنے والا ہر دوسرا پیغام شادی کی پیشکش کا ہوتا ہے، رابی پیرزادہ

Rabi Pirzada,

سابقہ گلوکارہ و معروف خطاط رابی پیرزاد نے شادی کے پیشکش کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں رابی پیرزادہ نے نجی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ شادی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ مجھے روزانہ شادی کی آفرز ملتی ہیں۔

انتہائی صفائی پسند ہوں ، مجھے لوگوں کو سونگھنے کی گندی عادت ہے ، صبا قمر

انہوں نے بتایا ہمیں رابی پیرزادہ فاؤنڈیشن پر تجاویز کے حوالے سے بہت سارے پیغامات موصول ہوتے ہیں جن میں سے مجھے ملنے والا ہر دوسرا پیغام شادی کی پیشکش کا ہوتا ہے۔

رابی نے کہا کہ میرے خیال سے لوگ چڑھتے سورج کے پجاری ہوتے ہیں اور یہاں تک کے لوگ شوبز کی گلیمرس لڑکیوں کے پیچھے پڑے ہیں لیکن میں ایسی بالکل نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا میں ان تمام مردوں سے گزارش کروں گی کہ وہ اپنے اردگرد کی لڑکیوں کے بارے میں سوچیں، وہ سادہ اور خوبصورت لڑکیاں ہیں جو پروپوزل کی منتظر ہیں۔

مہوش حیات نے ارشد ندیم کی بائیو پک کے لیے ہیرو ڈھونڈ لیا

ایک سوال پر انہوں نے کہا ہمارے ڈراموں میں اپنے اچھے شوہر کو ٹھکرانہ ایک فیشن بن گیا ہے، ہر ڈرامے میں ایک مغرور بیوی دکھائی جاتی ہے اور یہ کہانیاں ہماری گھریلو خواتین کے ذہنوں پر منفی اثرات چھوڑ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں