پنجاب حکومت کی جانب سے کچے کے خطرناک ڈاکوؤ ں کے سرکی قیمت مقررکیے جانے کے بعد ڈاکو شاہد لوند نے محکمہ داخلہ پنجاب کے نمبر پر کال کردی۔
گزشتہ روز محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے 20 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت سے متعلق تفصیلات جاری کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 10 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
تاہم لسٹ میں پہلے نمبر پر موجود خطرناک ڈاکو شاہد نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، ڈاکو شاہد نے محکمہ داخلہ پنجاب کے نمبر پر کال کی اور کہا کہ میرا نام لسٹ میں کیوں ڈالا، جنہوں نے پولیس اہلکاروں کو شہید کیا ان میں سے کسی کا نام اشہار میں موجود ہی نہیں ہے۔
ڈاکو شاہد نے کہا کہ جنہوں نے پولیس اہلکاروں کو شہید کیا ان میں سے کسی کا نام اشتہار میں نہیں دیا گیا، ڈاکوؤں کے سر کی قیمت والی لسٹ فوری ختم کر کے نئی تیار کی جائے، پولیس اہلکاروں کی گاڑی پھنسی تو کسی نے مدد نہیں کی، ان افسران کیخلاف کارروائی کی جائے۔