بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی تاہم انہوں نے پاکستانی عوام اور حکومت کو خیر سگالی کا کوئی پیغام نہیں دیا۔
سول ایوی ایشن ( سی اے اے ) ذرائع کے مطابق پولینڈ سے واپسی پر بھارتی وزیراعظم کا طیارہ دن کے سوا دس بجے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا اور 11 بجکر ایک منٹ پر بھارت میں داخل ہوا۔
یوکرین کا ڈرون حملہ ، ماسکو کی فضائی حدود بند ، 47 طیاروں کو موڑ دیا گیا
مودی کا طیارہ 46 منٹ تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا، طیارہ اسلام آباد اورلاہورکے ایئر کنٹرول ایریا سے گزرا ، یہ عام روایت ہے کہ پاکستانی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے غیر ملکی صدر یا وزیراعظم شکریہ اور خیر سگالی کے پیغامات دیتے ہیں تاہم مودی نے ایسا کچھ نہیں کیا۔
واضح رہے غیر ملکی صدور اور وزراء اعظم دوران پرواز خیر سگالی کے پیغامات پائلٹ کے ذریعے ائیر ٹریفک کو بھیجتے ہیں۔