لندن: برطانیہ نے پاکستانیوں کا یوکے کا سفر آسان بنانے کے لیے نئے بائیو میٹرک صارفین تک ای ویزا کی توسیع کر دی۔
برطانیہ کے ہائی کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ نے نئے بائیو میٹرک صارفین تک ای ویزا کی توسیع کر دی۔
برطانیہ کا امیگریشن سسٹم ڈیجیٹل ہو رہا ہے۔ جس کے بعد دستاویزات کو آن لائن امیگریشن اسٹیٹس سے بدل دیا جائے گا۔ ای ویزا تک رسائی کے لیے یوکے وی آئی آن لائن اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کا 35 ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان
ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ بطور سیاح یوکے وی آئی اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں۔ پاکستانیوں کا برطانیہ کا سفر آسان بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کا استعمال ویزا پراسس کو محفوظ اور پیپر لیس بنا دے گا۔