کچے کے ہائی ویلیو ٹارگٹ ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر خطرناک ڈاکو کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام مقررکیا گیا ہے۔
بالاج ٹیپو قتل کیس،مرکزی ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
مریم نوازکی ہدایت پرڈاکوؤں اوردہشتگردوں کی گرفتاری پر25لاکھ روپےانعام مقررکیا گیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائےگا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پولیس شہدا کو تمغہ شجاعت دینے کی تجویز پیش کردی ہے،پولیس اہلکاروں پرحملہ کرنےوالوں کا انجام براہوگا۔
ایران بس حادثہ،خصوصی طیارہ میتوں اور زخمیوں کو لیکر جیکب آباد پہنچ گیا
پولیس اہلکاروں کی شہادتیں ملک کےلیے بڑا سانحہ ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے ہرممکن مدد فراہم کی جائے گی،آپریشن کےلیے رینجرز کی مددچاہیے تو فراہم کریں گے،پنجاب حکومت اور پولیس معاملے کو اچھی طرح دیکھ رہی ہے۔