چیئرمین واپڈا نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو شاندار کارکردگی پر محکمے کی جانب سے 50 لاکھ روپے کیش انعام دے دیا۔
واپڈا ہاؤس میں ارشد ندیم اور دیگر اولمپینئز کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے ارشد ندیم کو 50 لاکھ روپے کا کیش انعام پیش کیا، اس موقع پر گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ مستقبل میں بھی ورلڈ ریکارڈ قائم کروں گا۔
چیچنیادورہ: پیوٹن نے تحفے میں ملے قرآن پاک کے نسخے کو چوما اور دل سے لگالیا
چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے کہا ارشد ندیم کی کامیابی نے کھیلوں کوچارچاند لگا دئیے، جب انسان انتھک محنت عزم کے ساتھ کرے گا تو اپنا مقام حاصل کر ہی لے گا۔
چئیرمین واپڈا نے ارشد ندیم کے چھوٹے بھائی کو بھی کھیلوں میں سپورٹ کرنے کا اعلان کیا جبکہ ویٹ لفٹرنوح دستگیر بٹ اور جنوبی افریقہ میں کامیابی حاصل کرنے والی اتھلیٹس تین بہنوں سائیبل سہیل، ویرونیکا سہیل اورٹوئنکل سہیل کو بھی کیش انعامات سے نوازا۔
گولڈ میڈلسٹ نے اپنی کامیابی والدین، کوچز اورعوام کے نام کردی۔
دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 19 ویں گریڈ میں ترقی دینے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق لیسکو سپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم کو 18 ویں سے 19 ویں گریڈ میں ترقی دینے کی سفارش کی تھی لیکن نئے بورڈ چیئرمین نے پروموشن دینے سے معذرت کر لی ہے۔
ارشد ندیم کی دولت میں اضافہ، 47 کروڑ روپے سے زائد کیش انعام جمع ہو گیا
رولز کے مطابق سپورٹس مین کو زیادہ سے زیادہ گریڈ 18 میں ترقی مل سکتی ہے، لیسکو بورڈ کا کہناہے کہ ارشد ندیم کو ترقی دینے کیلئے رولز تبدیل کرنا ہوں گے۔ ارشد ندیم کی ترقی کیلئے سمری واپڈا سپورٹس بورڈ کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔
یاد رہے کہ واپڈا ہائوس میں ارشد ندیم اور دیگر اولمپئنز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے ارشد ندیم کو قوم کیلئے گولڈ میڈل لانے پر 50 لاکھ روپے کا انعام دیا۔