فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ فوج کے معاملات میں مداخلت ہے، عطا تارڑ

Ata Tarar

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کے فیض حمید کے ٹرائل اوپن کورٹ سے متعلق ریمارکس پر ردعمل دے دیا۔ 

عطا تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کرنا فوج کے معاملات میں مداخلت ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی مسلسل کوشش ہے کہ وہ اپنے بیانات سے اس معاملہ کو متنازعہ بنائیں۔

عمران خان کون ہوتے ہیں فیض حمید کے ٹرائل سے متعلق بتانے والے؟ سیکیورٹی ذرائع

انہوں نے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے دفاع کے بجائے، 190 ملین پاؤنڈ کیس کا جواب دیں، بانی پی ٹی آئی کے ایسے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ شدید پریشانی اور تذبذب کا شکار ہیں اور ان کا موجودہ بیان ثابت کر تا ہے کہ فیض حمید واقع ہی ان کا اثاثہ تھے۔

بانی پی ٹی آئی کبھی لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید کو اثاثہ، کبھی ہیرو اور کبھی زیرو کہتے ہیں، لگتا ہے سابق چیئرمین پی ٹی آئی ذہنی طور پر کافی پریشانی کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی لوگوں کو استعمال کر کے پھینکنے میں کوئی ثانی نہیں رکھتے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو محسن کشی میں مہارت حاصل ہے۔

توشہ خانہ کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کی درخواستیں خارج

خیال رہے کہ آج اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیاجائے اور اوپن ٹرائل میں میڈیا کو کوریج کی رسائی دی جائے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔


متعلقہ خبریں