ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

rain بارش ہونے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران رات کے اوقات میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، قصور، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ،خوشاب، بہاولپور، ملتان، تونسہ اورڈیرہ غازی خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم مرطوب رہے گا۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ

چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مہمند، خیبر، باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کرک، کوہاٹ، کرم، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، سبی، زیارت، لسبیلہ، قلات، خضدار اور نصیر آباد میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کراچی، حیدر آباد، جامشورو، جیکب آباد، سکھر، شکار پور، دادو اورلاڑکانہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں