پاکستان کی غیر ملکی حکومتوں کو اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنے کی ہدایت

پاکستان

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ دیگر ممالک کو پاکستان کے اندرونی امور پر بیان دینے کی ضرورت نہیں، ایران کو اپنی دفاع کرنے کا بھر پور حق حاصل ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ امریکا میں گرفتار آصف مرچنٹ کے حوالے سے اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ اس سلسلے میں امریکی حکومت کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں 40 ہزار انسانوں کا قتل عام کیا، پاکستان غزہ میں جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے نمازیوں پر حملہ قابل مزمت ہے، یہ جنیوا سمیت اقوام متحدہ کی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ فرانس میں سفیر تعینات

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگوں میں اپنے مسائل حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان مشرق وسطی میں بننے والی صورتحال پر تشویش میں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ غیر ملکی حکومت کے ایسے ردِعمل کو خوش آمدید نہیں کہتے جو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہو۔ غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر میں جنگی جرائم اور انسانی نسل کشی میں ملوث ہے۔  کشمیر میں بھارت کی جانب سے 4 افراد کا قتل قابل مذمت ہے۔


متعلقہ خبریں