فیض حمید کی گرفتاری کے حوالے سے میرا کوئی تعلق نہیں، ثاقب نثار


سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے واضح کیا ہے کہ سابق ڈی جی ، آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری کے حوالے سے ان کا  کوئی تعلق نہیں ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری گرفتاری سے متعلق بھی جھوٹ پھیلایا گیا ہے، جب ملک میں ہی موجود نہیں تو گرفتاری کی باتیں من گھڑت ہیں۔

پاکستان میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ

انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل ذاتی کام کی وجہ سے بیرون ملک آیا ہوں، میری غیرموجودگی میں تمام باتیں مبالغہ آرائی ہیں۔

سابق چیف جسٹس نے مزید بتایا کہ ہر سال تین ہفتے ملک سے باہرگزارتا ہوں،لندن کے بعد اسکاٹ لینڈ اور ناروے بھی جاؤں گا،اگلے ماہ پاکستان واپسی ہوگی۔


متعلقہ خبریں