پاکستان میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے جس کی وزارت صحت نے بھی تصدیق کردی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایم پاکس کا کیس قومی ادارہ صحت میں تصدیق کیلئے بھیج دیا گیا ہے ،قومی ادارہ صحت اس کیس کی تشخیص کے بعد رپورٹ جاری کرے گا۔
منکی پاکس وائرس،ڈبلیو ایچ او نے دنیا بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی
شہری کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور وہ خلیجی ملک سے واپس آیا تھا،اس سے ملاقات کرنے والوں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے تاکہ ان کے نمونے حاصل کیے جائیں۔
علاوہ ازیں قومی ادارہ صحت نے ایم پاکس کے حوالے سے ایڈوائزی جاری کی ہے ،قومی ادارہ صحت کے مطابق ایم پاکس کے دنیا بھر میں 99 ہزار 518 کیس رپورٹ ہوئے،اب تک ایم پاکس سے دنیا بھر میں 208 متاثرہ افراد کی موت واقع ہوئی۔
انٹر نیٹ کبھی بھی سست نہیں ہونا چاہئے،پی ٹی اے سے 2 ہفتے کا ڈیٹا مانگ لیا، وزیر مملکت آئی ٹی
ایم پاکس سے متاثرہ 99 فیصد مریض زندہ رہتے ہیں،پاکستان میں اپریل 2023 سے اب تک 11 ایم پاکس کےکیس سامنے آئے،پاکستان میں اپریل 2023سے اب تک ایم پاکس سے ایک مریض جاں بحق ہوا۔
عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ روز ایم پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا،قومی ادارہ صحت نے مزید کہا ہے کہ ماحول صاف رکھیں اور طبی عملہ ماسک کا استعمال یقینی بنائے،شہری ہاتھ دھونے کو معمول بنائیں۔