میری حکومت کا تختہ پلٹنے کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے ، حسینہ واجد

حسینہ واجد

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کا ملک سے بھارت فرار ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا ہے۔

حسینہ واجد نے کہا ہے کہ حکومت کا تختہ پلٹنے کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے،امریکا کو ایئربیس قائم کرنے کیلئے سینٹ مارٹن جزیرہ نہ دینے پر اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔

طلبہ نے بنگلہ دیش کو بچایا ، انتشار سے بچنے کیلئے حکمت عملی بنانا ہو گی ، ڈاکٹر یونس

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  میں نے استعفیٰ دے دیا تاکہ مجھے لاشوں کا جلوس نہیں دیکھنا پڑے، وہ لاشوں پر اقتدار حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن میں نے اس کی اجازت نہیں دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ملک کے باشندوں سے گزارش کرتی ہوں کہ شدت پسندوں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں