حکومت اور اداروں کے درمیان ایسا تعاون پہلے کبھی نہیں دیکھا، وزیراعظم

علماء مشائخ کانفرنس

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقریر سب کے لیے مشعل راہ ہے، علما سے لائق طبقہ کوئی نہیں جو امن کا پیغام لے کرچلے۔

اسلام آباد کے پاکستان چین فرینڈ شپ سینٹر میں قومی علماء مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کانفرنس کے مہمانِ خصوصی جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر بطور گیسٹ آف آنر شریک ہوئے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پرجوش تقریر کی، آرمی چیف نے تقریر میں قرآن پاک کا حوالہ دیا۔ اس پرجوش تقریر کے بعد کسی اضافے کی ضرورت نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جتنے اتحاد اور اتفاق کی ضرورت آج سے پہلے کبھی نہ تھی۔ جتنا تعاون سیاسی حکومت اور آئینی اداروں میں آج سے پہلے کبھی نہ تھا، سیاسی کیریئر میں کبھی حکومت اور اداروں میں ایسا تعاون نہیں دیکھا۔

آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ ہوں گی، وزیراعظم نے منظوری دیدی

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا اس سے زیاد دلخراش واقعہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا، پاکستان کے لیے بڑوں اور اکابرین نے عظیم قربانیاں دیں ہیں۔ قوم میں تقسیم کو روکنے کے لیے علمائے کرام سے زیادہ معتبر آواز کوئی ہو نہیں سکتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کی پریشانیاں کم کرنے کے لیے دن رات محنت کررہی ہے۔ ملک کا غریب آدمی مہنگائی میں پس گیا ہے، خدا کرے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، 200 سے لے کر 500 یونٹ تک گھریلو صارفین پر بہت بڑا بوجھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دیں۔ پاور سیکٹرز کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں، ہم تہیہ کرلیں تو پاکستان کو اقوام عالم میں عظیم مقام دلاسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں