شیخ حسینہ واجد کے شوہر نے کراچی کے اٹامک انرجی ریسرچ سینٹرمیں ملازمت کی


بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے شوہر عبد الواجد میاں نیوکلیئر سائنسدان تھے۔

عبدالواجد میاں نے 1963 میں کراچی کے اٹامک انرجی ریسرچ سینٹرمیں ملازمت کی بعد ازاں مزید تعلیم کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔

حسینہ واجد کا وہ’’ ایک لفظ ‘‘جس نے اسے تخت سے بے تخت کردیا

1964 میں لندن کے اعلیٰ کالج سے ’’ڈپلومہ آف امپیریل کالج کورس‘‘ مکمل کیا جس کے بعد 1967 میں برطانیہ ہی کی درہم یونیورسٹی سے فزکس میں ڈگری لی اور ڈھاکا میں اٹامک انرجی ریسرچ سینٹر میں بطور سائنٹیفک آفیسر شمولیت اختیار کی۔

1969 میں وہ مزید تعلیم کے لیے اٹلی گئے اور بین الاقوامی مرکز برائے نظریاتی طبعیات میں ایسوسی ایٹ شپ حاصل کی اور پھر کراچی کے نیوکلیئر پور پلانٹ کے چیف سائنٹسٹ بھی رہے۔تاہم سقوط ڈھاکا کے بعد حالات تبدیل ہوئے اور سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر بنگلادیش چلے گئے تھے۔

شیخ حسینہ واجد نے سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کے بعد استعفیٰ دیا، بھارتی وزیر خارجہ

محمد عبدالواجد کی حسینہ واجد سے شادی 1967 میں ہوئی تھی اور ان کے ایک بیٹا صجیب واجد اور ایک بیٹی صائمہ واجد بھی ہیں۔ایم اے واجد کا 9 مئی 2009 کو انتقال ہوا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں