مردان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

KPK

مردان: خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد مارے گئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں سیکیورٹی فورسز اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کو ضلع مردان میں ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے مردان میں تھانہ چورہ کے حدود میں مشترکہ آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ایک ہی زبان، نصاب اور نظام تعلیم ہونا چاہیے، حافظ نعیم الرحمان

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد مارے گئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں