اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کروں گا، نہ کر سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

Ali Ameen Gandapur

 وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کروں گا، نہ کر سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ شیر افضل مروت کو کہا تھا کہ کوئی تنقید کرتا ہے تو برداشت کریں، پارٹی کے اندر کے معاملات پارٹی کے اندر حل کرلیں گے۔

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوابی میں 5اگست کو جلسہ ہوگا ،عوام بھرپور شرکت کریں۔ اور یہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے، جب بھی بانی پی ٹی آئی نے جلسے کی کال دی تو عوام تمام مشکلیں ہٹا کر پہنچی ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنیوالا جج ایک بار پھر تبدیل

انہوں نے کہا کہ ہم ایک نظریے اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ میرے اوپر حملہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )ایک نظریے کے تحت بنائی گئی پارٹی ہے،ہماری بات چیت ہوتی رہتی ہے، تاہم فی الحال ہم فیصلہ کن مرحلے تک نہیں پہنچے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس طاقت ہے،عوام بھی ساتھ ہیں اور جذبہ بھی ہے، پھر بھی ہم کام نہیں کر رہے ،سمجھنے والوں کو سمجھناچاہئے، ورنہ جب اعلان ہوگا اور آئیں گے تو وہیں ملاقات ہوگی۔

میں نےپہلے بھی رانا ثنااللہ کو کہا تھا کہ اس روڈ سے آکر دکھا وں گا، میں ڈی چوک پہنچا تو رانا ثنااللہ چھپ گئے تھے۔ علی امین نے کہا کہ شیر افضل مروت سے تعلق اور رابطہ ہے، ان کو نوٹسز پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر دیئے گئے، شیر افضل مروت کو کہا تھا کہ کوئی تنقید کرتا ہے تو برداشت کریں۔

پارٹی کے اندر کے معاملات پارٹی کے اندر حل کرلیں گے، میرا خیال ہے واپسی کے راستے بند نہیں کرنے چاہئیں، مجھے شیر افضل مروت کے نوٹی فکیشن کا نہیں پتہ۔

رؤف حسن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ میں اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کروں گا، اگر میں جلسہ نہ کر سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔


متعلقہ خبریں