چیئرمین ایف بی آر کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ ، وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کیلئے وزیراعظم آفس کو خط لکھ دیا، امجد زبیرٹوانہ کی مدت ملازمت میں ابھی 6 ماہ باقی ہیں ،انہوں نے 15 اگست سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست  دے دی۔

حکومت ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام، مالی خسارہ 1922ارب تک پہنچ گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر نے کام کے دباؤ اور تنقید کے باعث قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا، وزیراعظم شہبازشریف امجد زبیر ٹوانہ کی درخواست پر حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ امجد زبیر ٹوانہ نے وزیرِ مملکت احد چیمہ کو بھی زبانی طور پر آگاہ کر دیا تھا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں