پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتاریاں ، اسلام آباد ہائیکورٹ برہم


پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپہ،گرفتار کارکنوں، خواتین اور ملازمین کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی میمونہ کمال کی درخواست پر سماعت کی،ڈی آئی جی آپریشنز ، ڈائریکٹر سائبر کرائمز ایف آئی اے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

مانسہرہ سے بابو سر ٹاپ تک موٹروے کی تعمیر اولین ترجیح ہے،وزیر مواصلات

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے، چیف جسٹس نے کہا درخواست یہ تھی کہ پولیس اور ایف آئی اے نے کارکنوں کو اغواء کیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مقدمہ میں نامزد لوگ گرفتار ہیں، باقی سب کو ذاتی مچلکوں پر چھوڑ دیا گیا، اِس مقدمہ میں 10 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں،6خواتین میں سے کوئی بھی گرفتار نہیں، سب کو ذاتی مچلکوں پر چھوڑ دیا گیا۔

وکیل درخواست گزار علی بخاری کا کہنا تھاکل 10خواتین کے نام لکھے ہیں جنہیں اٹھایا گیا تھا، 2خواتین پر مقدمہ کا کہا جا رہا ہے اس کے علاوہ بھی 2خواتین کا ہمیں ابھی تک نہیں پتہ۔

نکاح کے 3 منٹ بعد طلاق

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ نے لوگوں کو اٹھا کر10گھنٹے بعد چھوڑ دیا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا مقدمہ میں نامعلوم لوگ بھی تھے اس لیے دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کس قانون کے تحت اس طرح کسی شخص کو گرفتار کر سکتے ہیں؟کیا آپ کسی ثبوت کے بغیر کسی بھی شخص کو گرفتار کر سکتے ہیں؟ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں بیٹھے تمام لوگوں کو گرفتار کیا جانا لازم تھا؟

کیا اس دفتر میں موجود ہونا کوئی جرم ہے؟ اگر علی بخاری ایڈووکیٹ وہاں موجود ہوتے تو انہیں بھی گرفتار کر لیا جاتا؟

علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پارٹی سیکریٹریٹ سے واٹر ڈسپنسر بھی اٹھا کر لے گئے، چیف جسٹس اسلام آبا دہائیکورٹ عامر فاروق نے استفسار کیا کہ پانی پینا تھا؟32لوگوں کو وہاں سے اٹھا لیا گیا، کیا آپ کو وہ سب مطلوب تھے؟

مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

آپ نے کسی کو گرفتار کرنا ہے تو شک کی بنیاد پر گرفتار کرنا ہے،آپ نے صرف وہاں موجودگی کی بنیاد پر گرفتار کر لیا؟ یہ تو اسکی بدقسمتی ہے،سیکریٹریٹ کے باہر کوئی شخص کسی کا انتظار کر رہا ہوتا تو اسے بھی گرفتار کر لیتے؟

کیا تمام 32 لوگوں کی گرفتاری ڈالی گئی تھی؟ادھر اُدھر کی بات نہ کریں، سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، بلڈپریشر کیوں ہائی کر رہے ہیں؟اگر گرفتاری نہیں ڈالی تو 32 لوگوں کو 10گھنٹے کیسے وہاں رکھا؟

آپ نے 10گھنٹے کیلئے اُنہیں وہاں کیسے رکھا یہ اغواء نہیں ہے؟ عدالت کے دروازے بند کروا دوں او آپ کو باہر نہ جانے دوں تو کیا یہ اغواء نہیں ؟اٹھائے گئے تمام لوگوں کو غیرقانونی حراست میں رکھا گیا نا؟

اگر غیرقانونی حراست میں رکھا گیا تو پھر اسکے کیا نتائج ہوں گے؟ کل میں سڑک پر جا رہا ہوں تو پولیس مجھے بھی اٹھا کر لے جائے گی؟

ڈپٹی کمشنر، کمشنرز او رسیکریٹریز کے مالیاتی اختیارات بڑھانے کی منظوری

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حبسِ بےجا کی درخواست غیرموثر ہو گئی، نمٹا دی جائے، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نہیں، یہ درخواست ابھی غیرموثر نہیں ہوئی،کیا گرفتار کیے گئے تمام لوگوں کی گرفتاری ڈالی گئی؟

10گھنٹے تک لوگوں کو وہاں کیسے رکھا گیا؟میرے خیال سے کسی کو 10گھنٹے حراست میں رکھ کر مقدمہ درج نہ کرنا غلط ہے۔

32میں سے 10، 12 لوگوں کی گرفتاری ڈالی گئی، باقیوں کو غیرقانونی حراست میں رکھا گیا،گرفتاری تفتیشی افسر کی خواہش پر نہیں کی جا سکتی، کوئی وجہ ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں