این اے 127 سے عطا تارڑ کی کامیابی کے خلاف دائر اپیل سماعت کیلئے مقرر

Ata Ullah Tarar

لاہور ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی کامیابی کے خلاف دائر اپیل سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔

ٹربیونل کے جج جسٹس انوار حسین 22 جولائی کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

ملک ظہیر عباس نے عطا تارڑ کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے، ان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فارم 45 کے مطابق عطا تارڑ الیکشن ہارے ہوئے ہیں، فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج جاری نہیں کیے گئے۔

میڈیا انڈسٹری میں بھی کم سے کم اجرت لاگو کروانے کی کوشش کروں گا، عطا تارڑ

واضح رہے کہ عطا تارڑ نے 98 ہزار 210 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور آزاد امیدوار ملک ظہیر عباس 82 ہزار 230 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اسی حلقے سے انتخابی دوڑ میں شامل تھے، تاہم انہوں نے 15 ہزار 5 ووٹ حاصل کیے تھے۔


متعلقہ خبریں