مخصوص نشستیں ، سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج طلب

فہرست

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد اور غور و خوض کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس صبح 11 بجے الیکشن کمیشن آفس میں ہو گا جس میں سیکرٹری ای سی پی  اور لیگل ونگز کے حکام بریفنگ دیں گے ،اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم

یاد رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا تھا۔


متعلقہ خبریں