ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیج رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

Gohar

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی زرتاج گل، عمر ایوب، شبلی فراز، علی محمد خان، ڈاکٹر ہمایوں مہمند، عاطف خان، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور شیخ وقاص اکرم شریک ہوئے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شریک دیگر رہنماؤں میں شاندانہ گلزار، عون پبی، محسن عزیز، فیصل سلیم بھی شامل تھے۔ اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے مشاورت کی گئی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چار نکات پر بات کی گئی،  اجلاس میں تمام ارکان پارلیمنٹ کی رائے لی گئی، اجلاس کے بعد تحریک انصاف و سنی اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے احتجاجی مارچ کیا۔

احتجاجی مارچ میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب۔ اسد قیصر، زرتاج گل ،حامد رضا، راجہ ناصر عباس بھی شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ مخصوص نشستوں پر عدالتی حکم کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے، اس اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہ الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایڈہاک ججز کولانے سے متعلق فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے،دوران تعطیلات 4ججز کو ایک ساتھ لایا جا رہا ہے،اس معاملے کو سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کے 70 فیصد عوام کی ترجمان ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے 47 ممبران نے بیان حلفی جمع کروادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج لسٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے،باقی 3 ارکان بیرون ملک ہیں ان کے حلف نامے بھی کل تک جمع کروا دیں گے۔


متعلقہ خبریں