سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی کے فیصلے پر مسلم لیگ ن نے نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی ہے۔ ن لیگ نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ سے 12 جولائی کے فیصلے پر حکم امتناع کی بھی استدعا کی ہے۔
درخواست میں سنی اتحاد کونسل، صاحبزادہ حامد رضا، الیکشن کمیشن آف پاکستان، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور دیگر سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی پر پابندی، عمران، سوری اور علوی کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ
درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد فوری طور پر روکا جائے۔
نظر ثانی درخواست مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے دائر کی ہے۔