پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے علی محمد خان نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں بیان حلفی جمع کرا دیا۔
پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار کی حیثیت سے حلقہ این اے 23 سے الیکشن لڑا۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سپورٹ کیا اور پارٹی ووٹرز کے ووٹ حاصل کیے، پی ٹی آئی کی وجہ سے میں الیکشن جیتا۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نے خاور مانیکا کی پٹیشن کو اڑا کر رکھ دیا، علی محمد خان
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف قرار دیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف ایک سیاسی جماعت تھی اور ہے۔
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے حصول کی حق دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اس فیصلے کے 15 روز میں اپنے مخصوص افراد کی نشستوں کے نام کی فہرست دے۔