اسلام آباد: وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کی پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نیا طریقہ نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) افغان مہاجرین کے پی او آر اور اے سی سی کارڈز طور خم بارڈر پر اپنی تحویل میں لے گا۔ رضاکارانہ افغانستان واپسی پر وی آر ایف فارم ملے گا اور فارم پر افغانستان میں گرانٹ بھی ملے گی۔
یو این ایچ سی آر کے بغیر افغانستان واپس جانے والوں کے کارڈز پر سوراخ کر کے ایف آئی اے تحویل میں رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے دشمنوں کو مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے مکمل شکست دی جائے گی، وزیر اعظم
ایف آئی اے کی تحویل میں لیے گئے کارڈز نادرا مستقل بلاک کر دے گا۔ کارڈ ایک مرتبہ پنچ ہو گیا یا ایف آئی اے کی تحویل میں آگیا تو واپس نہیں کیا جائے گا۔ نئے طریقے کا مقصد افغان شہریوں کی مانیٹرنگ کو مؤثربنانا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق افغان شہریوں کی پاکستان مستقل واپسی کے لیے نئے پروگرام پر سختی سے عمل ہو گا۔