لاپتہ افراد کے بل پر بانی پی ٹی آئی نے سٹینڈ لیا،ہماری 9 مئی کی کوئی پلاننگ نہیں تھی، شیریں مزاری

شیریں مزاری

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ لاپتہ افراد کے بل پر بانی پی ٹی آئِ نے سٹینڈ لیا اور وزیرقانون فروغ نسیم کو بل پارلیمان میں لانے کی ہدایات کی تو فروغ نسیم نے آپبارہ میں میری حاضری لگوادی۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہماری طرف سے 9 مئی کی کوئی پلاننگ نہیں تھی لیکن لگتا ہے کہ دوسری طرف پوری پلاننگ ہوئی ہوگی۔  شیریں مزاری نے کہا کہ ان لوگوں نے ابھی تک بانی پی ٹی آئی کو سمجھا ہی نہیں۔

پھل،سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور ، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی چیز چھوڑی کیا؟ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی شادی تک کو متنازع بنا دیا گیا، کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ سربراہ تحریک انصاف بھی نواز شریف اور آصف زرداری جیسا ہے مگر انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو مس ریڈ کیا۔ وہ نہ تو نوازشریف کی طرح کا ہے اور نہ ہی زرداری کی طرح کا کہ گھٹنے ٹیک دے گا۔

انہوں نے کہا جنرل باجوہ کے ساتھ میرے کئی ایشوز پر اختلافات تھے جس کی وجہ سے مجھے کئی میٹنگز میں نہیں بلایا جاتا لیکن بانی پی ٹی آئی مجھے میٹنگز میں بلاتے اور سپورٹ کرتے تھے۔

سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 207 روپے تک اضافہ

انکا مزید کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے بعد سابق چیئرمین تحریک انصاف کو معذرت کا میسج کیا اور کہا کہ میں مجبور تھی، جس کا انہوں نے جواب دیا کہ میں سمجھ سکتا ہوں اپنا خیال رکھو۔

 


متعلقہ خبریں