وزیر داخلہ نے سی ڈی اے پر پیٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگا دی

mohsin naqvi

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پٹرول والے موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے سی ڈی اے آئندہ سے صرف الیکٹرک بائیکس خریدے گی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے سی ڈی اے آئندہ سے صرف الیکٹرک بائیکس خریدے گی، اسلام آباد کے شہریوں کے لئے ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوگیا

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پٹرول والے موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی عائد کر دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی، ایمرجنسی سروسز کو ایم سی آئی سے سی ڈی اے کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیپیٹل واسا کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا، کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کے لئے متعلقہ امور کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سرینا چوک انڈر پاس اور ایف نائن پارک چوک فلائی اوور منصوبوں پر تعمیراتی کام جلد شروع کیا جائے، طویل مدت سے زیر التوا ایکسپریس وے کے منصوبے کو تیزی سے مکمل کیا جائے، نان ڈویلپ سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کر کے لوگوں کو قبضہ دیا جائے گا۔

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کا پہلا مرحلہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، اسلام آباد میں بزنس فیسلیٹیشن سنٹر بنائے جا رہے ہیں، ان سنٹرز پر سرمایہ کاروں کو سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی، سیکٹر ایچ سولہ میں ہیلتھ ٹاور کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کر دی گئی ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے ریکارڈ ٹیکس وصولی پر چیئرمین سی ڈی اے سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ صرف پلاٹ اور زمین بیچ کر کوئی ادارہ نہیں چل سکتا، ضروری ہے کہ ادارے کے اثاثے بڑھائے جائیں، اس سلسلے میں انویسٹمنٹ پلان مرتب کر کے 7 روز میں پیش کیا جائے۔


متعلقہ خبریں