برطانوی پارلیمانی انتخابات میں لیبر پارٹی کامیاب، رشی سونک نے شکست تسلیم کرلی

رشی سونک

لندن: برطانیہ میں عام انتخابات کی ووٹنگ کے عمل کے نتائج کے مطابق سابق وزیراعظم رشی سونک نے شکست تسلیم کرلی، لیبر پارٹی نے فتح حاصل کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہوجانے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ ووٹنگ کا وقت ختم ہوتے ہی ایگزٹ پول جاری کردیا گیا، جس کے مطابق لیبر پارٹی کو برتری حاصل ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اب تک کے نتائج کے مطابق کُل 650 نشستوں میں سے 585 کے حتمی نتائج آگئے۔ جن کے مطابق لیبر پارٹی 390، کنزرویٹو 99،  لب ڈیم 58 نشستیں اور ریفارم 3 نشستیں لے سکی جبکہ دیگر جماعتیں 8 نشستوں پر کامیاب قرار دی گئی ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کنگ چارلس سے بھی زیادہ امیر نکلے

اس حوالے سے سابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی طرف سے عام انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے بیان جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لیبر پارٹی انتخابات جیت چکی ہے، شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

رشی سونک کا کہنا تھا کہ ساتھ دینے کے لیے رچمنڈ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے سر کیئر اسٹارمر کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔ آج پرامن اور منظم طریقے سے حکومت تبدیل ہو گی، ہمیں برطانیہ کے مستقبل پر اعتماد ہونا چاہیے۔

دوسری طرف لیبر پارٹی کی کامیابی پر سربراہ سر کئیر اسٹارمر کا اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے لیے مہم چلانے اور ووٹ دینے والوں کا شکرگزار ہوں۔ یہ حلقہ میرا گھر ہے، میرے بچے اسی جگہ پر بڑے ہوئے۔

ملازمین سے ناروا سلوک، برطانیہ کے امیر ترین بھارتی خاندان کو سزا

خیال رہے کہ برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 7 سے رات 10 بجے تک جاری رہا۔ برطانوی پارلیمنٹ کی ساڑھے 6 سو نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے 4 ہزار 515 امیدواروں نے حصہ لیا۔

عام انتخابات میں 464 آزاد امیدوار بھی انتخابی میدان میں نظر آئے۔ برطانیہ میں 40 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے جن پر تقریباً 5 کروڑ ووٹرز نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔


متعلقہ خبریں