ایل پی جی کی فی کلو قیمت 234 روپے 72 پیسے مقرر

پٹرولیم مصنوعات

ایل پی جی مزید مہنگی


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کے نرخوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

جولائی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 234 روپے 72 پیسے مقرر کردی گئی۔

دریائے ستلج، راوی اور چناب کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

جولائی کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے مقرر کردی گئی ہے، جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2 ہزار 7 سو 68 روپے کا تھا۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

یاد رہے حکومت نے 30 جون کی شب اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

جلسے کی اجازت مل گئی،پارلیمنٹرین اور ورکرز تیاری کرلیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

پٹرول کی قیمت میں  7 روپے 45 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔پیٹرول کی نئی قیمت 265روپے 61پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔ ڈیزل کی نئی قیمت  277روپے 45پیسے فی لٹر ہوگئی۔

ای سی سی نے گیس سستی کرنے کا اوگرا کا فیصلہ مسترد کردیا

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے اضافہ کیا گیا۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

دوسری جانب پچھلے مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےسارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔پچھلے مالی سال شہری ملکی تاریخ کاسب سے مہنگا پٹرول اورڈیزل خریدنے پر مجبوررہے،آئی ایم ایف شرائط کے تحت ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرول اورڈیزل کےفی لٹر پر60روپےلیوی عائد کی گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل،سوریا کمار یادیو کا ناقابل یقین کیچ،نیا تنازع کھڑا ہوگیا

یکم جولائی 2023 سے شروع اور 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خالص اضافہ فی لٹر 9روپے 72 پیسے تک بنتا ہےجبکہ اس وقت ڈیزل اورپٹرول کے فی لٹر پر60،60روپےکے حساب سےلیوی عائد ہے۔

گاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ ،اطلاق یکم جولائی سے ہوگا

16ستمبر 2023کونگران حکومت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھیں جب فی لٹر پٹرول کی قیمت سب سےزیادہ331روپے 38پیسے اورفی لٹر ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ 329 روپے18پیسےہوگئی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں