پی آئی اے کی نجکاری ، خریداری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے اجلاسوں کا سلسلہ شروع

پی آئی اے (PIA)

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے ، کمپنیوں، قومی ایئر لائن اور نجکاری کمیشن کے درمیان اجلاس آج سے شروع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق خریداری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے اجلاس بھی آج سے شروع ہوں گے ، آج سےشروع ہونے والی پری بڈ میٹنگز کا سلسلہ اگلے چند روز تک جاری رہے گا۔

پی آئی اے کے 18 جہاز ، 10 ہزار ملازمین ہیں ، تباہی میں سب نے حصہ ڈالا ، وزیر نجکاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ خریداری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے ساتھ پری بڈ میٹنگز کے لیے الگ الگ وقت مقرر کیا گیا ہے ، گزشتہ ہفتے ان کمپنیوں کے نمائندوں کو قومی ایئر لائن کے اہم شعبہ جات کے دورے بھی کرائے گئے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں