ہمیں اپنی بھارتی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے، مودی کی روہت الیون کو مبارکباد

مودی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 جیتنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی طرف سے ٹیم کو مبارک ہو۔ کھیل کے میدان میں آپ نے ورلڈکپ جیتا لیکن ہندوستان کے ہر گاؤں، ہر گلی میں آپ نے عوام کا دل جیتا۔

نریندر مودی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کو تاریخی میچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کافی ٹیمیں تھیں لیکن ایک بھی میچ نہ ہارنا، یہ چھوٹی بات نہیں ہے۔

ویرات کوہلی کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی بھارتی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔

خیال رہے کہ بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں 17 سال بعد ورلڈکپ ٹرافی اٹھائی۔ صرف یہی نہیں اسی کے ساتھ بھارتی کپتان روہت شرما اور بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کردیا۔


متعلقہ خبریں