چودھری برادران کے تعلقات بحالی کا دعوی، پرویز الہی کی اہلیہ نے تردید کردی

CH brothers

پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ترجمان مصطفی ملک نے دعوی کیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین سے چوہدری پرویز الہی کے درمیان ملاقات میں چوہدری خاندان کے تعلقات بحال ہوگئے ہیں تاہم سیاست اپنی اپنی ہوگی دوسری جانب چوہدری پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے خاندانی صلح کی تردید کر دی۔ 

ترجمان مسلم لیگ ق کے مطابق چوہدری برادران کی ملاقات چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ پر دو ہفتے قبل ہوئی تھی، شجاعت حسین اور پرویز الہی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خاندانی تعلقات بحال ہو گئے ہیں لیکن سیاست اپنی اپنی ہو گی۔

ملک میں مہنگائی کم ہو گی، ملک دوبارہ ترقی کرے گا، بیرسٹر دانیال چودھری

دوسری جانب چوہدری پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے خاندانی صلح کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا پرویز الہی کی رہائی میں کوئی کردار نہیں ہے، پرویز الہی کی رہائی اللہ کے کرم سے ہوئی، عدالتوں نے انصاف فراہم کیا۔

قیصرہ الہی کا کہنا تھا کسی قسم کی خاندانی صلح نہیں ہوئی، پرویز الہی نے شجاعت صاحب کو پیغام دیا ہے کہ ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس ہونے تک کوئی بات نہیں ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مونس الہی ہی نہیں بلکہ چوہدری پرویز الہی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے، چوہدری پرویز الہی نے حالیہ بیان میں بھی اس بات کو واضح انداز میں کہا ہے۔

قیصرہ الہی نے کہا کہ پرویز الہی ق لیگ میں واپس جانے کو نہ اب تیار ہیں اور نہ ہی آئندہ ایسا ہو گا، ق لیگ ایسی جماعت بن چکی ہے جو چوری کے مینڈیٹ پر قائم ہے، کوئی بھی عقل و شعور رکھنے والا ق لیگ کا ممبر نہیں بن سکتا۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ مستعفی

اہلیہ چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا چوہدری شجاعت کے دونوں بیٹے سارا وقت ہمارے خلاف جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہیں، سال سوا سال سے یہ دونوں مختلف ذرائع سے ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں، نہ جانے یہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلا کر کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں