سورج کی چھٹی، کراچی میں آج اور کل بارش کی پیشگوئی

کراچی

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے آج اور کل کراچی میں بادل برسنے کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

پیشگوئی کے مطابق کراچی میں جمعرات اور جمعہ کو بارش سے قبل آندھی کا بھی امکان ہے۔ شہر کے مضافات سمیت دیگر مقامات پر بھی بادل برس سکتے ہیں۔ کراچی میں اس دوران ہلکی سے لے کر معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کی شام کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، گڈاپ اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں کےساتھ بوندا باندی ہوئی تھی۔ اسی طرح ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں اور گہرے سیاہ بادل چھائے رہے۔

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے 10 اموات ، 1700 سے زائد کیسز رپورٹ

دوسری طرف بحیرہ عرب سے بارش رسانے والا مون سون کا ایک سسٹم آج پنجاب میں داخل ہوگا جو شدید بارشوں کا باعث بنے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ آئندہ پانچ روز تک جاری رہے گا۔

اس حوالے سے متعلقہ محکموں کی طرف سے اربن فلڈ کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر محکمہ بلدیات، واسا سمیت دیگر اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں