بھارتی وزیراعظم مودی نے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے ہاتھ ملا لیے

راہول گاندھی

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور انڈیشن نیشنل کانگریس کے ممبر اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے ہاتھ ملا لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں آج 18ویں لوک سبھا کے نومنتخب اسپیکر اوم برلا کے استقبال کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے خوشگوار موڈ میں مصافحہ کیا۔

تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے والے مودی کی کابینہ میں کوئی مسلمان وزیر نہیں

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ راہول گاندھی گاندھی خاندان کے تیسرے رکن ہیں جنہوں نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے۔

اس سے قبل راہول گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی 1999 سے 2004 تک جبکہ ان کے والد راجیو گاندھی 1989 سے 1990 تک قائد حزب اختلاف رہ چکے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں