مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی

فی تولہ قیمت

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافی مارکیٹ میں سونا فی تولہ سستا ہونے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 276 روپے کی سطح پر آگئی۔

انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 13 ڈالر کی کمی سے 2313 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔


متعلقہ خبریں