بڈھ بیرمیں فائرنگ ،جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی


پشاورکے علاقے بڈھ بیرمیں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی صدر سرکل کی نگرانی میں 4 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے 11 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی

جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں ،جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیےگئے ہیں۔ علاوہ ازیں فائرنگ سے جاں بحق نو افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی،پولیس کا کہنا ہے قتل واقعے کا مقدمہ تھانہ بڈھ بیر میں درج کرلیا گیا ہے ،9 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی،فائرنگ سے والدہ سمیت گھر کی پانچ خواتین اور چار بچے جاں بحق ہوئے،ملزمان کے ساتھ جائیداد اوررقم کی لین دین کا تنازعہ تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں