آ ئی ایم ایف نے سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دیدیا ، رواں ماہ وفد پاکستان آنے کا امکان

عالمی مالیاتی فنڈ

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچول مذاکرات میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے حالیہ بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری میں سیاسی جماعتوں کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی ہے۔ آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے کو بھی سراہا ہے۔

200 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد

آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ کے آخری ہفتے پاکستان پہنچ سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کا وفد نئے قرض پروگرام پر بات چیت کیلئے آئے گا، پاکستان نے نئے پروگرام سے قبل پیشگی شرائط پر عملدرآمد کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کو توقع ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 یا 29 جون تک منظور ہو جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں