پیٹ کمنز نے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی پہلی ہیٹ ٹرک اپنے نام کرلی

پیٹ کمنز

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی پہلی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی ساتویں ہیٹ ٹرک کرڈالی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن میں آج سُپر ایٹ مرحلے میں بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدِمقابل آئیں۔ آسٹریلیا نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔

پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز، سرفراز ایکشن میں نظر آئیں گے

اس دوران سُپر ایٹ مرحلے میں پیٹ کمنز کی جانب سے میگا ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک اپنے نام کرلی۔ کمنز نے 18 ویں اوور کی آخری دو گیندوں اور 20ویں اوور کی پہلی گیند پر وکٹیں لے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

اس طرح پیٹ کمنز سابق آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لی کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے آسٹریلوی بن گئے۔ کرٹس کیمفر، وینندو ہسرنگا، کاگیسو ربادا، کارتک میاپن اور جوش لٹل کا نام ان گیند بازوں میں شامل ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کر رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں